بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلر رودر پرتاپ سنگھ آج سالگرہ منائیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلر رودر پرتاپ سنگھ آج سالگرہ منائیں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلر رودر پرتاپ سنگھ آج ہفتے کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 6 دسمبر 1985 کو پیدا ہوئے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ،58 ایک روزہ اور 10 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 116 رنز حاصل کیا اور 40 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں 104 رنز اور69 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں انہوں نے 3 رنز اور 15 وکٹیں حاصل کیں ۔ رودر پرتاپ سنگھ نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 جنوری 2006 کو پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 18 سے 22 اگست 2011 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی