ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے باؤلر ٹم بریسنن کو شامل کرنا ہوگا، اینڈریو گیل

ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے باؤلر ٹم بریسنن کو شامل کرنا ہوگا، اینڈریو گیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز )کاؤنٹی کرکٹ کی ٹیم یاکشائر کے کپتان اینڈریو گیل نے کہاہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی میں کامیابی کیلئے انگلینڈٹیم میں باؤلر ٹم بریسنن کو شامل کرنا ہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹم بریسنن اس وقت ٹیم میں واپسی کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو چاہے کہ وہ انہیں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت انگلینڈ ٹیم کا باؤلنگ اٹیک غیر تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ٹم بریسنن ایک تجربہ کار باؤلر ہیں جن کی ٹیم کو اشد ضرورت ہے ۔