سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل
کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کو 25 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن انگلش ٹیم نے تیسرا میچ 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا دونوں ٹیموں کے کپتان آج کا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں ماہرین کرکٹ نے توقع کی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے اگلے میچز کانٹے دار ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ 10 دسمبر، چھٹا میچ 13 دسمبر جبکہ ساتواں اور آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔