ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، ہالینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، ہالینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مینڈوزا( نیٹ نیوز)ہالینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ویمنزہاکی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ارجنٹینا کے شہر مینڈوزا میں جاری ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے ایک صفر سے حریف ٹیم کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے جاپان کو ایک کے مقابلے 4 گول سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ہالینڈ اور اسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔