پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے،سردا ر سنگھ

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے،سردا ر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( نیٹ نیوز)بھارتی ہاکی کپتان سردار سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان چھ دسمبر سے بھوبانیشور میں شروع ہونے والی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے اگلے راو¿نڈ میں ان سے مقابلہ ہو گاپاکستان کی مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے پول میں حریفوں کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ پول 'اے' میں ورلڈ چیمپئنز آسٹریلیا، بلجیم اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ پول 'بی بھارت ، نیدر لینڈز، جرمنی اور ارجنٹینا پر مشتمل ہے۔پاکستان کے کپتان عمران محمد سیمی فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔میں پہلے بھی انڈیا آ چکا ہوں اور یہاں واپس آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں'۔انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے دوران 17ویں ایشین گیمز میں سامنے آنے والی خامیوں پر بھی کام کیا گیا۔فی الحال ہمارا ہدف سیمی فائنلز تک رسائی ہے لیکن ہم اپنی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے پر متوجہ ہیں۔