چھٹا لینگنیز قومی رینکنگ سنوکر کپ آج کراچی میں شرو ع ہوگا

چھٹا لینگنیز قومی رینکنگ سنوکر کپ آج کراچی میں شرو ع ہوگا

 کراچی(آئی اےن پی)چھٹا لینگنیز قومی رینکنگ سنوکر کپ آج کراچی میں شرو ع ہوگا۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے، فاتح کیوئسٹ کو60 ہزار اور دوسری پوزیشن کے حامل کیوئسٹ کو35 ہزارروپے کا نقد انعام دیا جائیگا جبکہ سیمی فائنلسٹ میں فی کس تیس ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ میں بیس ہزار تقسیم کئے جائینگے۔ ٹاپ16کیوئسٹ دو ماہ بعد ہونے والی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرینگے، 27کھلاڑیوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ میں لیگ مرحلے کے میچز سات فریمز، کوارٹر فائنل نائن فریمز، سیمی فائنل گیارہ فریمز اور فائنل پندرہ فریمز پر مشتمل ہوگا۔ گروپ اے میں قومی چیمپئن محمد آصف ٹوبہ، محمد ماجد علی، ذوالفقار اے قادر، شاہد آفتاب، سلطان محمد، محمد عرفان، گروپ (بی) میں محمد سجاد، سہیل شہزاد، ابوصائم، آکاش رفیق، رامبل گل، عامر طارق، عبدالرحیم، گروپ (سی) میں عمران شہزاد، عبدالستار، شیرام چنگیزی، محمد یوسف، خرم حسین آغا، محمد اشتیاق، محمد حارث ندیم، گروپ (ڈی) میں اسجد اقبال، حمزہ اکبر، محمد آصف، یاسر شہزاد، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد فہیم شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...