ورلڈ کپ:پی سی بی نے 30ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین بورڈ کو بھجوادی

ورلڈ کپ:پی سی بی نے 30ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین بورڈ کو بھجوادی

                          لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ2015 کے لئے30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر ان کھلاڑیوںکی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوادی ہے تفصیل کے مطابق کامران اکمل، شعیب ملک،یونس خان،سعید اجمل، فواد عالم، مصباح الحق،شاہد آفریدی، احمد شہزاد،عمر گل،حارث سہیل،محمدعرفان،وہاب ریاض،رضا حسن، سرفراز احمد، انور علی،سہیل تنویر،صہیب مقصود اور عمر اکمل کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ چیف سلیکٹر معین خا ن انہیں فٹنس کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...