میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ ہیریرا کے معاہدے میں توسیع کردی گئی

میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ ہیریرا کے معاہدے میں توسیع کردی گئی

میکسیکو( نیٹ نیوز)میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ میگوئیل ہیریرا نے اپنے معاہدے کو 2018تک توسیع دے دی۔ میگوئیل ہیریرا اکتوبر 2013 میں سابق وکٹر مینوئیل کی جگہ میکسیکو فٹ بال ٹیم کے کوچ مقررہوئے تھے ،ہیریرا دوماہ کے قلیل عرصے میں قومی ٹیم کے منتخب ہونے والے چوتھے کوچ تھے۔ میکسیکو کی ٹیم نے ہیریرا کی زیرسرپرستی رواں سال کے وسط میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا تھا جہاں انھیں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی