قومی سائیکلنگ ریس ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک 23 دسمبر کو ہوگی

قومی سائیکلنگ ریس ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک 23 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے دو قومی ایونٹس دسمبر کے آخری ہفتے ہونگے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پہلی سائیکلنگ ریس ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک 23 دسمبر تک جبکہ دوسری سائیکلنگ ریس اسلام آباد سے مری تک 25 دسمبرکو منعقد ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس میں چاروں صوبوں، پاکستان آرمی، واپڈا، ایچ ای سی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائن، اسلام آباد اور فاٹا کے 70 سائیکلسٹ حصہ لیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی