سرفراز احمد کے جارحانہ کھیل نے بہت متاثر کیا، وقار یونس

سرفراز احمد کے جارحانہ کھیل نے بہت متاثر کیا، وقار یونس

دبئی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے نیوزی لینڈکیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفرازاحمد کو آزادانہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جس پر انہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتیوں کا مظاہرہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ سرفرازاحمد نے گزشتہ چھ سے سات ماہ کے دوران خود کو ایک مستند بلے باز ثابت کیا ہے اور اپنا نیچر کھیل پیش کیا ہے جو پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک اچھے وکٹ کیپر بلے باز کی ضرورت تھی جو سرفراراحمد کی شکل میں مل گیا ہے ،سرفرازنے سیریز میں انتہائی بہترین کھیل پیش کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ، ہم انہیں آرام دینا چاہتے ہیں تاکہ ون ڈے سیریز میں ان کی بھرپور خدمات لی جاسکیں ۔ وقاریونس نے کہاکہ پاکستان کے پاس باؤلنگ کی بہت آپشنز ہیں۔

،ہم میگا ایونٹ سے قبل تمام آپشنز کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہتر ین حکمت عملی اور سکواڈ کے ساتھ آگے جاسکیں ،یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے بینچ پر دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...