چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ رائل پام لاہور میں شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیوی کے زیر اہتمام چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ رائل پام گالف گورس لاہور میں شروع ہوگئی جو کہ 7دسمبر تک جاری رہے گی ۔ جمعہ کے روز ہونے والے امیچور کے پہلے راﺅنڈ میں ایبٹ آباد کے محمد نعیم 73گراس سکور کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں ۔جبکہ قومی رینکنگ کے دو کھلاڑی راولپنڈی کے غصنفر محمود اور ملتان کے عاشق حسین بھی ان کے قریب ہیں غصنفر محمود اور عاشق حسین کے پہلے راﺅنڈ میں گراس سکور 75ہیں ۔امیچور کیٹیگری کے ابھی دو راﺅنڈز باقی ہیں اور تینوں کھلاڑی بقیہ دو راﺅنڈز میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔پہلے راﺅنڈ میں دیگر کھلاڑیوں میں رائل پام کے محمد رحمان کے گراس 76سکور ،طارق محمد کے گراس 76سکور جبکہ تیمور خان ،سلمان جہانگیر م،شریف ،عثمان ،محمد علی ،سردار مراد اور ندیم اسلم کے گراس 77سکور ہیں ۔سینئرز نے جمعہ کے روز 9ہولز کھیلے اور بقیہ آج ہفتہ کو کھیلیں گے ۔سینئرز میں جاوید اے خان ،کرنل اکرم ،شفیق بھٹی اور شعیب بخاری کے مابین مقابلہ جاری ہے ۔خواتین کے مقابلے آج ہفتہ کے روز شروع ہوں گے ۔
شرکت کرنے والی نامور کھلاڑیوں میں غزالہ یاسمین ،سمیعہ جاوید علی ،ڈاکٹر عاصمہ شامی ،شہزادی گلفام ،اینا جیمز گل اور زیب النساءشامل ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان نیوی کی نارتھ اور ساﺅتھ ٹیموں کے مابین مقابلہ بھی آج ہفتہ کے روز ہوگا ۔ چیمپئن شپ میںامیچور ،سینئرز ،لیڈیز اور جونیئر کی کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہیں جس میں امیچور کیٹیگری میں 120کھلاڑی ،سینئرز میں55لیڈیز میں 19اور جونیئر ز میں 18کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔