نمکو فیکٹری سے گیس چوری پکڑی گئی ،دو افراد گرفتار،مقدمہ درج

نمکو فیکٹری سے گیس چوری پکڑی گئی ،دو افراد گرفتار،مقدمہ درج

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے غوثیہ کا لونی شالیمار میں نذیر نمکو فیکٹری پر چھا پہ ما راسنےئر ایڈمن آفیسر طارق منظور چا نڈیو نے ٹاسک فورس کی ٹیم کی قیادت کی ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران نذیر نمکو فیکٹری سے گیس چوری پکڑ لی فیکٹری میں ڈائریکٹ گیس پائپ لائن سے چوری کی جا رہی تھی فیکٹری سے ناقص نمکو اور جعلی مصالحہ جا ت بھی پکڑے گئے ٹا سک فورس کی ٹیم نے کا رروائی کر تے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا اور فیکٹری سے2افراد کو گرفتار کروا کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیاہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا ؤن جا ری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1