دھرنوں کے بعد مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں،ٹرک ٹرالہ موٹر ایسو سی ایشن

دھرنوں کے بعد مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں،ٹرک ٹرالہ موٹر ایسو سی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لالہ یاسر نصیر ،نائب صدر عامر خان ،چےئر مین چوہدری ارشد ،جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ ،ملک ریاض اعوان ،علی اکبر خان سمیت دیگر گڈزٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی کال کے باعث غریب افراد کے گھر کا چولہا بند ہو جائے گا کیو نکہ سیاسی بحران کا حل کیلئے دھرنوں کو استعمال کر نے کے بعد مذ اکرات ہی واحد حل ہے مگر لاہور بند کسی صورت نہیں ہو نے دینگے کیو نکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابسطہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر نے والے افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ جائینگے جسکی کسی صورت حمایت نہیں کر ینگے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحر یک انصا ف سیاسی نافرمانی جیسی کال نہ دے جسکی وجہ سے غر یب افراد پر یشان ہو جائیں کیو نکہ امیر وں کو کوئی فرق نہیں پڑ تا کیو نکہ بجلی نہ ہو گی تو جنریٹر سے کام لے لیا جائے گا مگر بد قسمتی سے غر یب ہی پر یشان ہو نگے ۔