نابینا افراد پر پولیس کا تشدد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، افتخار حسین

نابینا افراد پر پولیس کا تشدد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد پر پولیس کا تشدد انسانیت کی تذلیل اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نابینا افراد پر تشدد کے واقع کا ازخود نوٹس لے
 کر شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کو قرارواقع سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کا اہم ترین جزو ہیں پوری دنیا میں ان کو خصوصی عزت و احترام دیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نابینا افراد اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نابینا اورگونگے ،بہرے افراد سمیت دیگر معذور افراد کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں مختص دو فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو ہرصورت ممکن بنائےں۔