پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن،76گرانفروشوں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن،76گرانفروشوں کے چالان

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 766دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے76 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 2,89,200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔05افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر09افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے04 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1