حکمرانوں کانابینا افراد پر تشدد ظلم کی بد ترین مثال ہے،آمنہ الفت

حکمرانوں کانابینا افراد پر تشدد ظلم کی بد ترین مثال ہے،آمنہ الفت

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاﺅس لاہور میں شعبہ خواتین لاہور کی صدر آمنہ الفت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں بالکل اندھے ہو چکے ہیں ، حکومت نے بصارت سے محروم تعلیم یافتہ بے روزگار افراد پر تشدد کرکے ایک بار پھر اپنے سیاسی اندھے پن کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے چوہدری پرویز الہٰی کے دورحکومت میں خصوصی بچوں کے لیے خصوصی تعلیم تربیت کے عالمی معیار کے ادارے قائم کیے

، تحصیل کی سطح پر خصوصی تعلیم کے سکول سنٹر لاہور اور بہاولپور میں ڈگری کالج قائم کیے گئے ہمارے دورحکومت میں معذور افراد کو ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ دیا گیا حکومت کا نابینا افراد پر لاٹھی چارج فرعونیت کی بدترین مثال ہے ،ہماری جماعت اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1