چین کے ساتھ معاہدوں سے خوشحالی کا دور شروع ہو گا،حافظ عابد علی

چین کے ساتھ معاہدوں سے خوشحالی کا دور شروع ہو گا،حافظ عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار) قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دھرنوں کے باوجود اپنی توجہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل پر مرکوز رکھی ،مخالفین کی سازشوں کے باوجوداربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں آ رہی ہے، چین کے ساتھ انرجی سیکٹر میں 19معاہدوں سے ملک میں ترقی اور مزید خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاانہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاک چین لازوال دوستی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔جبکہ اسکا تمام تر کریڈٹ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجا پ کو جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی بجلی سے ہماری انڈسٹری عالمی منڈی میں قیمتوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ اور انڈسٹری کے رواں ہو نے سے معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔