عوام کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، میاں ایوب

عوام کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ حکومت کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خود ہی اعتراف کر لیا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات نہیں دے پا رہی ہے اور یہی بات ہم کہتے آرہے ہیں کہ حکومت عوام کو دو بنیادی چیزیں صحت اور تعلیم دونوں ہی نہیں مہیا کررہی ہے حالانکہ یہ دونوں بنیادی چیزیں عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہی ریاست کی اولین ذمے داری ہے لیکن ریاست اس بنیادی کام کو انجام دینے میں ناکام ہے افسوس کی بات ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات تو مہیا نہیں کی جا رہی ہے لیکن یہی پیسے حکمران اپنی زاتی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں جو کسی بھی طرح سے مناسب بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو آئینہ دکھاتے رہیں گے اور عوام کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے حکومت کو عوام کو رلیف دینا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...