قصور بائی پاس کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز

قصور بائی پاس کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ کار ملحقہ اضلاع تک وسیع کر دیا ہے اور اس کی ذیلی ایجنسی ٹیپا نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فیروز پور روڈ کو دیپالپور روڈ سے منسلک کرنے کے لئے قصور بائی پاس کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے جو چار ماہ میں مکمل ہو گاصدر دیوان فیروز پور روڈ سے فقیر والی دیپالپور روڈ تک یہ 9.5کلومیٹر طویل دورویہ سڑک 150فٹ چوڑی ہوگی۔

 اس کے درمیان میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں گی ‘ ٹریفک سرکولیشن کے لئے گول چکر تعمیر کئے جائیں گے اور سڑک کے دونوں جانب 20فٹ تک شجر کاری کی جائے گی اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو فائدہ ہو گا اوران کے وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی -

مزید : میٹروپولیٹن 1