تجاوزات کے خلافآپریشن جاری،10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا ہے انہوں نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے کا ہنہ، فیروز پور روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا،اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے رائے ونڈ روڈ اور ٹھو کر نیاز بیگ میں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور2 ٹرک،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ہربنس پورہ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایااور1ٹرک،گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے راجہ مارکیٹ گارڈن ٹا ؤن میں تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے داروغہ والہ سے قائد اعظم انٹر چینج تک تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان، راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے محبوب روڈ مصری شاہ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔