تہمینہ دولتانہ کی ٹوکیو میں پارلیمنٹیرین کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی
لاہور( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محترمہ بیگم تہمینہ دولتانہ ٹوکیو میں ہونی والی چالیسویں پارلیمنٹیرین فیڈریشن فار پاپوریشن میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی وطن واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات میں پہلے بھی سنجیدہ تھی اور اب بھی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان کو بند کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست اب کامیاب نہیں ہو سکتی۔دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔تاجر برادری نے عمران خان کی شٹرڈاون کی کال کو مسترد کرکے حب وطنی کا ثبوت دیا۔ ۔ا نہوں نے کہا کہ قطر انوسمنٹ اتھا رٹی کا ملک میں سرمایہ کاری سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔