پانی کی قلت والے علاقے نظر انداز،وائس چیئرمین واسا کے حلقہ کیلئے 5ٹیوب ویل منظور

پانی کی قلت والے علاقے نظر انداز،وائس چیئرمین واسا کے حلقہ کیلئے 5ٹیوب ویل ...

لاہور(جاویدا اقبال)پانی کی شدید قلت ذدہ علاقوں کو نظر انداز کرکے واسا کے وائس چیئرمین کے حلقہ پی پی 142کے لئے 5نئے ٹیوب ویل لگانے کے لئے 48ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے جس کے باعث دیگر پانی کی قلت ذدہ علاقوں میں نئے 15ٹیوب ویل لگنے کا معاملہ لٹک گیا نئے ٹیوب ویل لگانے کے لئے واسا کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق لاہور کے بیسیوں علاقوں میں نئے ٹیوب ویل لگانے کی تجویز دی گئی تھی ایسے علاقوں میں واسا کے وائس چیئر مین شہباز چودھری کا حلقہ پی پی 142پانی کی قلت ذدہ علاقوں میں چھٹے نمبر پر آتا تھا اور اس حلقے کی باری آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آنا تھی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی 142سے رکن پنجاب اسمبلی شہباز چودھری نے واسا کا وائس چیئر مین کا منصب سنبھالتے ہی اپنے حلقہ کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے اپنا حلقہ پہلے نمبر پر کرالیا اور اپنے حلقہ کے لئے 5نئے ٹیوب ویل نہ صرف منظورکرلئے بلکہ اپنے حلقہ کے مختلف مقامات پر پانی کے لئے نئے ٹیوب ویل لگوانے کے لئے48ملین روپے کے فنڈز بھی پی اینڈ ڈی سے جاری کرالئے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی پنجاب اسمبلی مراد راس سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پی پی 142سے زیادہ پانی کی قلت میرے حلقے میں ہے یہاں کے لوگ بعض اوقات پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں ۔وائس چیئر مین نے دیگر قلت ذدہ علاقوں کے لئے منظور شدہ ٹیوب ویل لگانے کا ”رخ “ اپنے حلقے کی طرف موڑ کر لاہور کے دیگر 25حلقوں کے مکینوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔دریں اثناءاس پر وائس چیئر مین واسا نے کہا کہ میرے لئے سارا لاہور میرا ہے جیسے مجھے اپنا حلقہ عزیز ہے اس طرح پورا لاہور عزیز ہے ٹیوب ویل میرے وائس چیئر مین کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کے منظور ہوئے ہیں ۔فنڈز اب جاری ہوئے ہیں دیگر علاقوں میں بھی جہاں ضرورت پڑی، نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...