ٹھیکیدار سیوریج کاکام ادھورا چھوڑ کر غائب ،جوئے شاہ روڈ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ٹھیکیدار سیوریج کاکام ادھورا چھوڑ کر غائب ،جوئے شاہ روڈ کے مکینوں کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          لاہور ( اسد اقبال ۔ تصاویر ، علی رضا )ساندہ کلاں جوائے شاہ روڈ گلی نمبر 39میں واسا کے عملے نے سیوریج کا کا م ادھورا چھو ڑ کر مکینو ں کی جان اور اربو ں روپے کی جائیداد کوخطرے میں ڈال دیا ستم با لا ستم یہ کہ حکو مت کی جانب سے ملنے والے لاکھو ں روپے کے سپیشل فنڈز بھی ادھر ادھر کر دیے گئے، جبکہ ٹھیکیدارکے کارندے مزدوری کی رقم نہ ملنے پر سرکاری میٹر یل پر ہاتھ صا ف کر کے مکینو ں کو مسائل سے دوچار کر گئے ،جوائے شاہ روڈ کے شہریو ں نے واسا اور داتا گنج بخش ٹاﺅ ن کے خلا ف شد ید نعر ہ بازی کر تے ہوئے احتجا جی مظاہرہ کیامظاہرین نے مطا لبہ کیا کہ رکن صو بائی اسمبلی رانا مشہو د خان اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے علاقہ کے مسائل حل کروائیں کیو نکہ ساندہ کلا ں مسلم لیگ( ن) کا گڑھ ہے تفصیلا ت کے مطا بق جوائے شاہ روڈ پر واقع گلی نمبر 39جہاں پر پرانی سیوریج لائن تباہ حال ہو نے کے بعد رانا مشہو د احمد نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے 20لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے تاکہ درجنو ں مکانو ں کو خستہ حالی سے بچا یا جائے اور مکینو ں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے بتا یا گیا ہے کہ جوائے شاہ روڈ پر گلی 15فٹ کی ہے اس میں کچھ سال قبل 12فٹ کی گہرائی میں 18کا سیوریج ڈالا گیا جبکہ اس سے قبل بھی پرانا سیوریج تھا جسے بند نہ کیا گیا جس کا نقصان یہ ہوا کہ زیر زمین سیوریج واسا کی نا قص حکمت عملی کے باعث نالے کی شکل اختیار کر گیا جس سے گلی میں مو جو د عمارتیں زمین بو س ہو نے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے واضح رہے کہ اس گلی میں دو پرائیو یٹ سکو ل بھی ہیں اور گلی میں جا بجا کھلے مین ہول اور گٹر وں کے کھڈے پڑنے سے سکول کے بچو ں کو گزرنے میں مشکلا ت کا سا منا ہے اور بچے گڑھوں میں گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں ”پاکستان“ سے گفتگو کر تے ہوئے علا قہ کے مکینو ں محمد جمیل ، دلا ور حسین ،جاوید اقبال ،بابر ،عثمان ،عمر ، سہیل ، فہیم ، عدنا ن ، اختر ، جاوید بھٹی ، عمران ، زین ،عرفان ، تو صیف ، اقرار ،اعجاز حیدر اور وکی خان نے ”پاکستان “سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ واسا حکام کو تحریر ی و زبانی گزارشات کے باوجو د کو ئی داد رسی نہیں ہوئی اور ہمارے مسائل کم ہو نے کی بجائے بڑھ رہے ہیں گلی میں کھلے مین ہول اور گڑھے مکینو ں کو گزرنے میں مشکلا ت جبکہ سیوریج کا پائپ بہتر نہ ہونے سے ہمارے گھروں کی بنیادوں کمزور ہو رہی ہیںجبکہ مین ہول سے اٹھنے والے تعفن نے چار سو بد بو پھیلا رکھی ہے اور شہری مختلف بیماریو ں کا شکار ہو رہے ہیں ۔مظاہرین نے رانامشہو د احمد خان سے بھی نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ واسا حکام کو با آور کر وایا ہے کہ اگر انھو ں نے ہمارے جائز مطالبات کو عملی جامہ فی الفور نہ پہنچا یا تو سینکڑو ں مکین واسا ہیڈ آ فس کے سامنے سر اپا احتجا ج بنتے ہوئے دھر نا دیں گے ساندہ کلا ں واسا کے ایس ڈی او شو کت نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جوائے شاہ روڈ پر نامکمل سیوریج کا کیس میر ے مشاہدے میں جس کی اصل صورتحال یہ کہ حلقہ کے ایم پی اے رانا مشہو د احمد خان کی جانب سے نئی سیوریج لائن کے لیے منظوری دی گئی جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا تاہم فنڈز کلیئر نہ ہو نے کے باعث کام کو ادھو را چھو ڑ دیا گیا ان کا کہنا ہے کہ جب فنڈز کلیئر ہو نگے تب کام کو مکمل کروا دیا جائے گا جس پر ٹھیکدار پابند ہے ۔