پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،زاہد ذوالفقا ر خان

پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی،زاہد ذوالفقا ر خان

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی اگر الیکشن صاف اور شفاف ہوئے پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کو مظبوط کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات کو جلد ازجلد کرنے کی حمایت کرتی ہے کیونکہ انتخابی اصلاحات سے لوگوں کا الیکشن پر یقین پختہ ہوجائے گا اور ووٹ کا تقدس بھی پامال نہیں ہوگاجب بھی دھاندلی سے پاک الیکشن ہوئے پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کیحکومت کو تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتما د میں لے کر انتخابی اصلاحات کرنی چاہئے اگر الیکن صاف اور شفاف ہوں تو ملک میں بھی سیاسی استحکام ہوگا ملک میں ووٹ پر یقین قائم ہو جائے تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوجائے گا الیکشن کمیشن کو ملک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے پیپلزپارٹی ملک میں ہمیشہ دھاندلی کا شکار ہوئی ہے آج بھی پیپلزپارٹی دھاندلی کے باوجود ملک میں جمہوریت کی خاطر پارلیمنٹ میں موجود ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے ذریعے ملک کے 3صوبوں سے کوئی سیٹ نہیں دی گئی حالانکہ پیپلزپارٹی ملک کے تمام صوبوں کی مقبول ترین جماعت ہے ہر صوبے میں پیپلزپارٹی کے لیڈر اور کارکن موجود ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...