جھوٹے وعدے کرنے والے قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،انجینئر یاسر گیلانی

جھوٹے وعدے کرنے والے قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے والوں کی اپنی کشتی ڈوبنے والی ہے پیپلز پارٹی کی طرح مسلم لیگ( ن )بھی غیر مقبول ہو چکی ہے کرپٹ لوگوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں یہ جیل میں جانے کے لئے یا ملک سے فرار ہونے کے لئے تیار ہو جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کے حقیقی نمائندوں کے پاس ہو گا جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آنے والے اب قوم کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے

مسلم لیگ ن کی حکومت اب منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...