مین ہول میں گر کر بچی کی ہلاکت کا سانحہ افسوسناک ہے،آغا زاہد اقبال
لاہور (پ ر)انجمن تاجران ٹاؤن شپ بورڈ کے سر پر ست آغا زاہد اقبال خان،چےئر مین میاں مر تضیٰ ، جنرل سیکرٹری محمد سلیم ،نائب صدر آصف خان نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ مین ہول میں بچی گر نے کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے مگر اس طرح کے واقعایات کئی بار رونما ہو چُکے ہیں مگر صرف اہلکاروں کو معطل کر دیا جاتا ہے تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹاون شپ مارکیٹ میں بھی مین ہو ل کھولے ہیں اور ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل لگایا ہے بلکہ سیوریخ اور مین ہول کھولے ہیں جو کسی بھی وقت کسی کی جان لے سکتے ہیں جسکی ذمہ داری حکومت وقت کی ہو گی کیونکہ کر پٹ عناصر اپنے چند پیسوں کیلئے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اسی وجہ سے اس طرح معصوم جانیں ذائع ہو رہی ہیں ۔