حکومت تشہیر ی مہم پر اربوں ضائع کرنے کی بجائے عوا م پر خرچ کرے،ندیم سرور

حکومت تشہیر ی مہم پر اربوں ضائع کرنے کی بجائے عوا م پر خرچ کرے،ندیم سرور

لاہور ( وقائع نگار) تحریک انصاف لاہور کے رکن ندیم سر ور جنجو عہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی بیڈ گورنس کے پیش نظر ملک میں مہنگائی کا بو ل بالا اور غربت نے غریب کا جینا دو بھر کر رکھا ہے حکو مت وقت تشہیری مہم میں اربو ں روپے کو ضا ئع کر نے کی بجائے عوامی فلا حی منصو بو ں کو شروع کر ے

 انھو ں نے کہا کہ بے روزگار ی کی وجہ سے عوام خود کشیاںکر رہی ہے ، غربت کے ہاتھوں تنگ مائیں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینااجیرن کر دیا ہے ،بجلی کے بعد گیس کے بحران کو حکومت حل نہیں کر سکی ، معاشی ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام تک نہیں پہنچ سکاندیم سرورنے کہاکہ حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ، ملک کا اشرافیہ ٹولہ امیر سے امیر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔جبکہ حکمران اپنی عیا شیو ں میں مگن عوامی بنیادی مسائل سے چشم پو شی اختیار کیے ہو ئے ہیں جن کو ہو ش کے نا خن لینے چائیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...