انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی پی ٹی آئی لاہو ر کے صدر کے ساتھ ملاقات

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی پی ٹی آئی لاہو ر کے صدر کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہورکے صدر منیب اعوان ، صدر سنٹرل ریجن گلریز اقبال کی قیادت میں آئی ایس ایف کے عہدیداران نے پارٹی کے ضلعی آفس میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور 15دسمبر کو ہونے والے عوامی احتجاج میں تعلیمی اداروں سے بھر پور شرکت کے حوالے سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومتی رکاوٹیں ناکام ہوں گی، عوامی مزاج بدل چکا ہے قوم عمران خان کا ساتھ دینے کا ارادہ کرچکی ہے اور حکومت کی ناکامیاں دن بدن حکمرانوں کی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ رہی ہیںآئی ایس ایف کے عہدیداران نے کہا کہ عمران خان نئی نسل کے لیڈر ہیں جن کی نقالی کرتے ہوئے نواز لیگ نے لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے مقررین نے کہا کہ 15دسمبر لاہور شہر کے ہر تعلیمی ادارے میں احتجاج ہوگا آئی ایس ایف کے عہدیداران نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کے تعاون کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے نئی نسل کو نیا ویژن اور سیاسی شعور دیا ہے جس کے بعد اب قوم اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں پر آچکی ہے حکمران " میں نہ مانوں" کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں لیکن وہ اب زیادہ دیر حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے ملک سے روایتی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہو کر رہے گا اور نئے پاکستان کی تشکیل میں نوجوان نسل اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی عبدالعلیم خان نے ضلعی آفس کی طرف سے آئی ایس ایف کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا پی ٹی آئی لاہور کے سینئرنائب صدر شعیب صدیقی، سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون اور شیخ عامر بھی موجود تھے۔