جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بیگم بیلم حسنین

جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بیگم بیلم ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) عمران خان کو سیاست اور دوسرے سیاستدانوںکو رواداری کا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، ملک محاذ آرائی اور غلط فیصلوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پیپلز پارٹی منظم جماعت ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی صدر بیگم بیلم حسنین نے بلاول ہاﺅس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے موقع پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کیلئے بڑا فیصلہ اور قربانی دی ، جس سے ظاہر ہوگیا کہ پیپلزپارٹی اقتدار نہیں خدمت اور جمہوریت کی سیاست پر ہی یقین رکھتی ہے، آصف علی زرداری اب بھی جمہوریت طاقتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اب جمہوری طاقتوں کو بھی چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو جلد سے جلد مذاکرت کی میز پر بیٹھ جانا چاہئے اور فوری طور پر بامقصد مذاکرت شروع کرکے دھرنے کو ختم کردینا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...