تحریک انصاف سے وابستہ تاجر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،ملک شازید

تحریک انصاف سے وابستہ تاجر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،ملک شازید

لاہور(وقائع نگار)انصاف بزنس فورم نے تحریک انصاف کے 8,15,18دسمبر کو ہو نے والے احتجاج کے پیش نظر تاجروں کو ہراساں کر نے اور دھمکی آمیز بیا نا ت کی شدید مذمت کر تے ہوئے با آور کروایا ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ تاجر برادری لاہور سمیت پنجاب بھر میں عمران خان کی احتجاجی کا ل پر ان کے ساتھ ہے اگر کسی نے زبردستی کی تو آہنی ہاتھو ں سے نمٹیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انصاف بزنس فور م پنجاب کے صدرملک شا زید نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں ہنگامی پر یس کانفر نس کے دوران کیا جبکہ اس مو قع لاہو ر کے صدر نصیب زمان ،جنرل سیکر ٹری فیصل ملک ،چوہدری راشد محمو د ، انوارالحق ، چوہدری عظیم ، سید احمد علی ، راجہ فیضان علی ،تاجر رہنماءنعیم میر سمیت لاہور کی مختلف مارکیٹو ں سے تعلق رکھنے والے عہد یداران نے شر کت کی شازید ملک کا کہنا تھا کہ بز نس فورم پنجاب تاجروں کو اس فراڈ حکومت کے ظلم سے نجات دلو اکر رہے گی تاجروں کے مسائل حل کر نے کی بجائے حکو متی کارندے تحریک انصاف کے تاجروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ تحر یک انصاف کے احتجا ج میں شا مل نہ ہوںانھو ں نے کہا کہ ہم نا کام لیگ کو بتا نا چاہتے ہیں کہ ان اوچھے ہتھکنڈو ں سے پنجاب کی تاجر برادری پیچھے نہیں ہٹنے والی کیو نکہ اس حکو مت کی غلط پا لیسیو ں کا خمیازہ تاجر اور کاروباری حضرات بھگت رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...