شیریں رحمن کوپارٹی کی’ نائب صدر‘ مقرر کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا: امین فہیم

شیریں رحمن کوپارٹی کی’ نائب صدر‘ مقرر کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا: امین ...
شیریں رحمن کوپارٹی کی’ نائب صدر‘ مقرر کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا: امین فہیم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی طرف سے محترمہ شیریں رحمن کو پارٹی کی نائب صدر مقرر کئے جانے کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مجھے ہر قسم کے مشاورتی عمل سے باہر رکھا گیا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ تعیناتی کیسے ممکن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاملات پر ہی پارٹیوں میں اندرونی اختلافات پیدا ہوتے ہیں اور لوگ ناراض ہوتے ہیں جس کے سبب آ گے جا کر پارٹیاں ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں