حکومت معذورافرادکی تعلیم پرخصوصی توجہ دے،پروفیسرڈاکٹرعبدالحمید

حکومت معذورافرادکی تعلیم پرخصوصی توجہ دے،پروفیسرڈاکٹرعبدالحمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی لاہورمیں جامع تعلیم اور خصوصی بچوں کاتعلیم تک رسائی کابنیادی حق کے موضوع پر سیمینارمنعقدکیاگیاجس کی صدارت ملک کے نامورماہرتعلیم پروفیسرڈاکٹرعبدالحمیدنے کی۔سیمینارمیں مقررین نے اس بات پرزوردیاکہ سپیشل بچے اہم قومی اثاثہ ہیں اگران پرتوجہ دی جائے تویہ معاشرے کے کارگرافراد ثابت ہوسکتے ہیں۔مقررین کے مطابق اس وقت پچانوے فیصدخصوصی بچے تعلیم کے زیورسے محروم ہیں اورسکول نہیں جاتے جبکہ ان کے مقابلے میں نارمل بچے جوکہ سکول نہیں جاتے ان کی تعداد34%فیصدہے۔نامورتعلیم اوریوایم ٹی کے سوشل سائنسزسکول کے ڈین پروفیسرڈاکٹرعبدالحمیدنے کہا کہ ا سلام نے بلا کسی امتیازکے تعلیم کومعاشرے کے ہرفردکے لیے چاہے وہ مردہویاعورت معذورہویاصحتمندلازمی قراردیاہے ہمیں بھی اس پیرائے میں سوچنااورعمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معذورافرادکومعاشرے کاحصہ سمجھے اور لازمی تعلیم کاایکٹ 2014اس وقت تک کارگرثابت نہیں ہوسکتاجب تک جامع تعلیم کے تصورکوقوانین کاحصہ نہیں بنایاجاتا۔   اکٹرعبدالحمیدنے کہا کہ ’’کوئی بھی بچہ پیچھے نہیں رہناچاہیے‘‘اچھاآئیڈیاہے لیکن اس وقت تک بیکارہے جب تک اس آئیڈیاپرعمل نہیں کیاجاتا ۔سیمینار سے پنجاب ویلفیرٹرسٹ برائے معذورافرادکے ڈائریکٹرڈاکٹراظہارہاشمی،حکومت پنجاب کے شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹرفاضل چیمہ،یوایم ٹی کے شعبہ برائے سپیشل ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹرساجدمسعودنے بھی اظہارخیال کیا۔