حکومت پنجاب سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا نا چاہتی ہے ، نوید شہزاد

حکومت پنجاب سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا نا چاہتی ہے ، نوید ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی نوید شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بدلتے رحجانات کے مطابق درس وتدریس کے معیار کو بڑھا کر سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر کر کے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا نا چاہتی ہے ۔ پروموشن لنکڈ ٹریننگ کو سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل اعتماد اور احسن طریقے سے انجام دے سکیں اورکوالٹی ایجوکیشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔یہ بات انہوں نے گریڈ17 سے18 میں تر قی کے امیدواران ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کی ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں چار ہفتوں کی پروموشن لنکڈ ٹریننگ کے اختتام پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹریننگ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ استعداد کو بڑھانے میں مددگار ہوگی تاکہ وہ سکولوں میں جدید اور موثرتعلیمی سرگرمیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

اور طلباء کو بہترین تدریسی ماحول فراہم کریں تاکہ سکولوں کی کار کردگی بہتر ہوسکے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ ڈی ایس ڈی میں پنجاب بھر سے ٹریننگ کیلئے آنے والے اساتذہ کو سہولتوں سے آراستہ بہترین تربیتی ماحول فراہم کرنے کے لئے 50کمروں پر مشتمل ہاسٹل کی تعمیر جاری ہے جس میں 100افراد رہائش اختیار کر سکیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4