محمد ادریس جانباز کی 12ویں برسی کے سلسلے میں تقریب آج ہو گی

محمد ادریس جانباز کی 12ویں برسی کے سلسلے میں تقریب آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ممتاز مسلم لیگی کارکن محمد ادریس جانباز کی 12ویں برسی کے سلسلے میں آج ہفتہ 6دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔
مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد،بیگم مجیدہ وائیں، سید شاہد مہدی آصف بھلی، محمد اقبال ڈار اور غلام حسین شاہد شامل ہیں۔
نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔