حسیب احمد پراچہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے چیف لائبریرین تعینات

حسیب احمد پراچہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے چیف لائبریرین تعینات

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) حسیب احمد پراچہ کو پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا چیف لائبریرین تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف لائبریرینز ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی،سیف الرحمان عتیق، محمد آصف خان،سید سلیم عباس زیدی و دیگر عہدیداران نے حسیب احمد پراچہ کو مبارک باد دیتے ہوئے بطور چیف لائبریرین ان کی تعیناتی کو ادارے کے لئے خوش آئند قرار دیا اور سابق چیف لائبریرین چوہدری محمد حنیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4