نابینا افراد کے حق کے لیے ساتھ ملکر آواز بلند کرینگے،ساجدہ ملک

نابینا افراد کے حق کے لیے ساتھ ملکر آواز بلند کرینگے،ساجدہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹاؤن کی صدر ساجدہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عقل کی اندھی ہے جس نے نابینا افراد پر پولیس کے زریعے تشدد کروایا اس سے قبل لاہور کے67 قصابوں کو اپنا حق مانگنے کے جرم میں جیل میں نظر بند کررکھا ہے اور ایک ہفتہ گذرنے کے باجود انکے عزیزوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت پہلے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہے بعد میں عوامی پریشر کو دیکھتے ہوئے معافی مانگ کر اپنے آپ کو پاک صاف کرنے کی کوشش کرتی ہے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقعہ پر ملازمتوں میں 2فیصد کوٹہ کا حق مانگنے پر وزیر اعلی پنجاب نے اپنی پولیس کے زریعے اسی طرح کا تشدد کروایا جس طرح منہاج القران ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا گیا تھا   انہوں نے کہا کہ نابینا افراد ہمارے لیے قابل احترام ہیں جن کے حق کے لیے ہم انکے ساتھ ملکر آواز بلند کرینگے اور ملازمتوں میں انکے لیے مختص 2فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کروائیں گے ۔ مگر موجودہ حکومت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے کہ جو حقوق مانگنے والوں پر پولیس کے زریعے غنڈہ گردی کرواتی ہوں جبکہ لاہور کے قصابوں کو بھی انکے جائز حقوق کے مطالبہ پر ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا گیا جو سر اسر زیادتی اور ناانصافی ہے اور تحریک انصاف حکومت کے ان مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے