کنٹینرز والے دعوؤں کے بجائے حکومت کا ساتھ دیں،خرم روحیل اصغر

کنٹینرز والے دعوؤں کے بجائے حکومت کا ساتھ دیں،خرم روحیل اصغر

 لاہور ( وقائع نگار) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) خرم روحیل اصغر نے کہا کنٹینررز پر کھڑے ہونے والے دعوؤں کی بجائے عملی طور پر حکومت کا ساتھ دے کر عوام کی مشکلات کم کرنے میں ساتھ دیں ۔یہی اصل خدمت اور سچی سیاست ہوتی ہے۔ترقی کی راہوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے کسی کی خدمت نہیں ہوتی،گلے شکوؤں کا حل آپس میں بیٹھ کر بات چیت ہے۔لوگوں کا کاروبار بند کرکے کونسی خدمت اور کیسا انصاف ہو رہا ہے ۔ یہ دیکھنے اور سوچنے کی بات ہے معاشی حالات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور مزید کے کمی کے امکانات نے مہنگائی کو کم ہونے پر مجبور پر دیا ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے جناح یوتھ این اے 124کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت فیضان حیدر ، سید جواد نقوی ، عمران بٹ اور احمد عباس نے کی ۔ ملاقات میں جناح یوتھ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔     خرم روحیل اصغر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں نے ثابت کر دیا کہ حقیقی خدمت کیا ہوتی ہے ۔ مخالفوں کے نعروں کے باوجود جس لگن سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا میاں شہباز شریف کے خادم اعلیٰ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ مشکلات ہر دور میں ہوتی ہیں لیکن اگر جذبہ سچا ہوتو اللہ مدد ضرور کرتا ہے یہی راستہ ہمارے رہنماؤں نے اختیار کیا اور آج ترقی کی منزل سامنے نظر آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...