چوہدری برادران کی سیاست پوائنٹ سکورنگ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اللہ رکھا

چوہدری برادران کی سیاست پوائنٹ سکورنگ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اللہ رکھا

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی سیاست صرف پوائنٹ سکورنگ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے سپیشل افراد جیسے انسانی ہمدردی کے مسئلے پر بھی پرویز الہی نے سیاست چمکانے کی کوشش کی انہوں نے چوہدری پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں اقرباء پروری اور کرپشن کے علاوہ کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ہے عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارالے کرسیاست چمکائی ہے ۔

ویز الہی کی جماعت تو کب کی ختم ہوچکی ہے سپیشل افراد پر تشدد کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے چوہدری برادران اس معاملہ پرسیاست کرنے کی کوشش نہ کریں چوہدری برادران اپنا دور یاد کریں جب لوٹ مار کا بازار گرم تھا اور عوام ان سے تنگ تھے یہ ہی وجہ تھی کہ وہ2007کے عام انتخاب میں بری طرح شکست کھا گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4