آئی ایس او کے نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس کا آغاز

آئی ایس او کے نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے جو مزید دودن تک جاری رہے گا ۔ آئی ایس او کے نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس عاملہ کے اجلاس کا آغاز آج سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر تہور حیدری کی زیر صدارت ہوا مرکزی صدرتہور حیدری نے اجلاس میں اراکین عاملہ سے ابتدائی کلمات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان ملت تشیع پاکستان کی امید ہے اور کالجز یونیورسٹیز میں اسلام کے نمائندہ ہیں انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئی ایس او امسال تجدید عہد سال کے نام سے منائے گی تاکہ شہداء ،آئی ایس او کے نصب العین،ثقافت اور پاکستان میں اسلامی ثقافت کے احیاء کے فروغ کے لئے عہد کو ایک بار پھر دوہرایا جاسکے ۔

اجلاس میں جس سالانہ پروگرام کی منظوری و کابینہ کی منظوری لی جائے گی ۔مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان،اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے سال کے پہلے اجلاس عاملہ میں سالانہ پروگرام کی منظوری و کابینہ کی منظوری لی جائے گی مزید تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے 23ڈویژن شریک ہیں اور آئی ایس او مرکزتین ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دے گا جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہوگی مرکزی کابینہ کی منظوری کے علاوہ دوسرے اجلاس کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی ٰ اختیاراتی ادارہ ہے جس کے ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان ارکان ہوتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...