تمام صوبوں کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کافی الفور اعلان کریں، میاں مقصود

تمام صوبوں کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کافی الفور اعلان کریں، ...

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ تمام حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کافی الفور اعلان کرے، بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں ۔انتخابات کا نہ ہونا عوام کو ان کے بنیادی اور جمہوری حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے اقتدار میں موجود یہی جماعتیں جب اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو انتخابات ،عوام کے حقوق اورجمہوریت کے بلند بانگ نعرے لگاتے نہیں تھکتی لیکن مسند اقتدار پر بیٹھنے کے بعد سب کچھ بھول جاتی ہیں ان جماعتوں کی ملی بھگت سے ہی بلدیاتی انتخابات کو مسلسل التوا کا شکار کیاگیا ہے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو پے درپے ترامیم اور آرڈیننس کے ذریعے مشکل اورپیچیدہ بناکر انتخابات کے بروقت انعقاد کو مشکوک اور تاخیر کا شکار بناجارہا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کوالتوا میں ڈالنے کی بجائے بلدیاتی نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی طرف توجہ دی جائے اور صرف اپنے افراد کوہی انتخابات میں کامیابی دلوانے کے لئے کی گئی ترامیم ،حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے اعتراضات کو دور کیا جائے اور عوام کو آزادانہ اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...