پی ٹی آئی ملک بند کرکے اقتصادی دہشت گردی کرنا چاہتی ہے، ارشد جٹ

پی ٹی آئی ملک بند کرکے اقتصادی دہشت گردی کرنا چاہتی ہے، ارشد جٹ

لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ربوٹس کو چابی کو ن دے رہا سب کو علم ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فیصل آباد۔کراچی اور لاہور کو بند کرکے اقتصادی دہشت گردی کرنا چاہتی ہے ۔یہ جماعت ملک کومعاشی طو رپر تباہ کرنے کاعہد کئے ہوئے ہے لیکن ہم نے ماضی میں بھی صبر اور شائستگی کا مظاہرہ کیا اورآئندہ بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گو گو کا شوق ہے تو آئین غربت ‘ لوڈ شیڈنگ ‘ دہشتگردی‘ بیروزگاری کو گو گو کہیں اور مل کر کام کریں ۔ حکومت با معنی مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ عمران خان بھی اپنی ٹیم کو با اختیار کریں ۔ حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات اس لئے کامیاب ہوئے کیونکہ طاہر القادری نے اپنی ٹیم کو با اختیار بنایا تھا جبکہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کے فیصلے کو ویٹو کر دیتے ہیں۔چند ماہ سے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوششیں جاری تھیں لیکن قوم اور جمہوریت اس سے بحفاظت نکل آئی ہے اور آگے بڑھ رہی ہے ۔

پاکستان کی جمہوری تاریخ نے ایک اور سنگ میل طے کیا ہے جس میں حکومت‘ اپوزیشن اور پارلیمانی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس (ر)سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق اور اسکی توثیق کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...