بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت6دسمبر تک ملتوی

بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت6دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراد ریفرنس کی سماعت6دسمبر تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا ۔ احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث نذیر احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 18دسمبر تک توسیع کر دی ہے     گزشتہ روز فاضل عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے تفتیش مکمل کرلیں۔ احتساب عدالت نے کروڑوں روپے بینک نادہندہ طارق علی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کی جزوی بحث قلمبند کی ۔