گواہ منحرف ہونے پر ڈکیتی کا ملزم بری

گواہ منحرف ہونے پر ڈکیتی کا ملزم بری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے دوران ڈکیتی ایک ملازم کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان آصف اورمحمد یاسر پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010میں چودھری اختر علی کے ڈیرے میں گھس کر دوران واردات اس کے ملازم طالب کو مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ کاہنہ پولیس نے اختر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا۔    گزشتہ روز عدالت میں دوران سماعت گواہان کی جانب سے منحرف ہونے پر فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4