سانحہ کوٹ رادھا کشن کے چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

سانحہ کوٹ رادھا کشن کے چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن سانحہ کے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج نے گزشتہ روزکیس کی سماعت کی توملزم حارث وغیرہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے کوٹ رادھا کشن واقعہ ہوتے دیکھ کر پولیس کو بروقت اطلاع فراہم کی مگر پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہی ملزم قرار دے کر مقدمہ میں نامزد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہماری بے گناہی کے لئے موبائل ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کا چالان مکمل نہیں ہو سکا جس کی بناء پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی جس پر عدالت نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کے 4 ملزمان کے درخواست ضمانت پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔