بد اخلاقی کے مقدمہ میں ملوث کی عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع

بد اخلاقی کے مقدمہ میں ملوث کی عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے بچی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث نجی سکول کے پرنسپل عتیق الرحمن کے عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے تھانہ اسلام پورہ کے انوسٹی گیشن انچارج کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔استغاثہ کے مطابق اسلام پورہ میں ایک نجی سکول کے پرنسپل عتیق الرحمن پر الزام ہے کہ اس نے ایک بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1256/14بجرم 376/506درج کررکھا ہے جبکہ ملزم کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل رپورٹ میں ایسا کچھ ظاہر نہیں ہوا ہے عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی عبوری ضامنت میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4