مسلم لیگ ن نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ ن نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ،سعدیہ سہیل

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی ظالمانہ ہے حکمران بربریت کے عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں ماڈل ٹاؤن کے انسانیت سوز واقعے کے بعد نابینا افراد پر وحشیانہ تشدد اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے حکمران ظلم و بربریت کے ریکارڈ بنا رہے ہیں ظلم کی حکومت زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں پوری دنیا میں معذور افراد پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔   ور حکومت کی سطح پر ہی نہیں عام فرد بھی اُن سے ہمدردی رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں ہر فرد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا اُس کا آئینی حق ہے لیکن مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے پرتشدد واقعات کے رونما ہو رہے ہیں جس سے شریف برادران کی آمرانہ سوچ سامنے آ گئی ہے۔ حکمرانوں نے اپنی سوچ نہ بدلی تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری اُن پر ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4