18دسمبرکو کوئی پاکستان بندنہیں کرسکتا،عمران کو منہ کی کھانا پڑیگی ،محمد عارف

18دسمبرکو کوئی پاکستان بندنہیں کرسکتا،عمران کو منہ کی کھانا پڑیگی ،محمد عارف
18دسمبرکو کوئی پاکستان بندنہیں کرسکتا،عمران کو منہ کی کھانا پڑیگی ،محمد عارف

  

 لاہور (پ ر ) مسلم لیگ (ن ) کے کارکن محمد عارف صدر عارف مارکیٹ بلال گنجنے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال 18دسمبرکو پاکستان بندنہیں کرسکتا۔ پاکستان کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے د یکھنے اورڈرانے دھمکانے والے کئی آئے اورچلے گئے۔ جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان آج تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔ جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست نے عمران خان کا دماغی توازن بگاڑدیا ہے ورنہ کوئی محب وطن اپناملک بندکرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔ سبھی نے عمران خان کوناکام خودکش حملے سے بہت روکامگروہ بازنہیں آئے ۔ محمد عارف نے ایک کارنر میٹنگ میں کہا کہ عمران خان کاپلان ڈی ان کی منفی سیاست کاڈیتھ وارنٹ بن جائے گا۔پاکستان کا معرض وجودمیں آنابلاشبہ ایک زندہ معجزہ ہے ،جس کسی نے اس کی سا لمیت پرضرب لگائی اسے ہمیشہ نقصان اٹھانا پڑا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4