نابیناافرادپرتشدد بربریت کی بدترین مثال ہے، محمدناصراقبال

نابیناافرادپرتشدد بربریت کی بدترین مثال ہے، محمدناصراقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدورپنجاب مہرمحمدسلیم، شیخ طلال امجد ،صدر ٹیکسلا سردارمنیر اختر،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آباد ندیم مصطفی اورصدرشیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ معذوروں کے عالمی دن پر لاہورمیں اپناحق مانگنے کی پاداش میں نابیناافرادپرتشدد بربریت کی بدترین مثال ہے عوام اس نام نہادجمہوریت سے پناہ مانگ رہے ہیں بصارت سے محروم شہریوں کوزدوکوب کر نے کاحکم صادر کرنیوالے عناصر انسانیت اوربصیرت سے عاری ہیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ دوچارپولیس اہلکاروں کی معطلی اور معافی سے کچھ نہیں ہوگا،اگراس سانحہ کی تلافی نہ کی گئی توقدرت کا قہر حکمرانوں پرٹوٹ پڑے گا دنیا کاکوئی مہذب معاشرہ اپنے نابینا افراد کے ساتھ اس قسم کے رویے کامتحمل نہیں ہوسکتا ارباب اقتدارکی طرف سے کوئی بھی اندوہناک واقعہ یاسانحہ رونماہونے کے بعد\'\' نوٹس لے لیا \'\'کی پریس ریلیز جاری کردی جاتی ہے مگراس قسم کے واقعات کاسدباب نہیں ہوتا۔   نہوں نے کہا معذور افرادکانارمل انسانوں سے زیادہ ریاست اوروسائل پرحق بنتاہے انہیں بوجھ سمجھنا درست نہیں۔