ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں عمرہ سکیم کے تحت پیکج کا اعلان

ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں عمرہ سکیم کے تحت پیکج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے نمائندے سے)آج ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں عمرہ سکیم شروع کی گئی جس کے تحت ہر سال2 کلرک اور ایک نائب قاصد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکے گاچےئر مین عمرہ کمیٹی نائب صدر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع کچہری محمد شاہد خان نے بتایا کہ عمرہ سکیم کے لیے ممبر شپ فارم1ہزار روپے میں دفتر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع کچہری لا ہور سے حاصل کیے جا سکتے ہیں نما ئندہ ایسوسی ایشن محمد نعیم دفتر اوقات میں یو نین آفس میں مو جود رہیں گے۔فارم سبز کلر درجہ چہارم کے لیے اور آسمانی کلر کلرک حضرات جن میں اسسٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر بھی شا مل ہیں۔ممبر شپ ایک سال کے لیے ہے۔صدر سٹاف ایسوسی ایشن ریاض حسین زاہد نے افتتاح کیا ۔   اور فارم پُر کر کے ممبر شپ حاصل کی جبکہ مرزا آصف سعید سنےئر سپرنٹنڈنٹ نے بھی ممبر شپ فارم پر کیاصدر ریاض حسین زاہد نے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال بھی اس کو جا ری رکھا جائے گا اور اس میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ مرزا آصف سعید نے اس سکیم کو اچھا قدم قرار دیا اور کمیٹی اور ایسوسی ایشن کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ممبر سٹاف ایسوسی ایشن محمد نواز بھٹی نے سکیم کے اجراء کو اچھا قدم قرار دیا۔