بچے بازیاب ،ماں کے حوالے کردیا گیا

بچے بازیاب ،ماں کے حوالے کردیا گیا

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے 3بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیا ب کرواکر درخواست گزار ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیاہے ۔ عدالت میں مغل پورہ کی رہائشی سحرش نے دائر درخواست میں موقف اختیار کرکھا تھا کہ سائلہ کے خاوند بخش علی نے اسے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکال کراس کے تین بچوں علی ،حمزہ اور نعمان کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا وا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،    عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور ان کے والد کو عدالت میں پیش کردیاجہاں فاضل جج نے بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...